اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر
  • آج سونے کی قیمت

ابوظہبی میں کوویڈ19 کے کیسز 1 فیصد سے بھی کم

بلال رشید by بلال رشید
جون 26, 2020
in صحت, متحدہ عرب امارات
ابوظہبی میں کوویڈ19 کے کیسز 1 فیصد سے بھی کم

جون 26 2020: (جنرل رپورٹر) ابوظہبی ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے یہ اعلان کیا ہے کہ نیشنل اسکریننگ پروگرام کی بدولت تصدیق شدہ کیسز کی شرح میں انتہائی کمی آئی ہے جس کے بعد کورونا کیسز کی تعداد 1 فیصد سے بھی کم ہو کر رہ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ابوظہبی کے مصفح علاقے میں نیشنل اسکریننگ پروگرام کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو چکا ہے۔ اس علاقے میں وائرس پر پوری طرح سے روک تھام کر لی گئی ہے۔ حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مصفح میں اس اسکریننگ مہم کے دوران 5 لاکھ 70 ہزار لوگوں کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ اس مہم کے دوران 2 ہزار 730 عمارتوں میں ٹیسٹ کئے گئے جبکہ 260 ہاؤسنگ کمپلیکسز کو بھی جراثیم سے پاک کیا گیا۔ 

اس مہم کے دوران ایک ملین لوگوں کو فری کھانا مہیا کیا گیا جبکہ 7 لاکھ پچاس ہزار سے زائد ماسک بھی تقسیم کئے گئے۔ ابوظہبی، مصَفح میں اسکریننگ اور ٹیسٹنگ مہم کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو چکی ہے جبکہ کورونا کیسز کی تعداد ایک فیصد سے بھی کم ہو کر رہ گئی ہے۔ 

ابوظہبی محکمہ صحت نے یہ مہم 6 ہفتوں تک متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر مکمل کی ہے جس کے بعد رہائشیوں میں کورونا وائرس مکمل طور پر ختم ہو گیا ہے۔ اس مہم کا آغاز 9 مئی کو ہوا تھا جو 6 ہفتے تک جاری رہی۔ اس مہم کا مقصد شہریوں کی صحت کا تحفظ اور انہیں زیادہ تعداد میں کورونا ٹیسٹنگ کی سہولت میسر کرنا تھا۔ اس مہم میں کمیونٹی کے کارکنوں اور فرنٹ لائن ورکرز نے بھی بھرپور کردار ادا کیا اور حمایت کے ساتھ اپنا وقت دیا جس کا مکینوں کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے  12ویں مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس کا انعقاد

کمیٹی نے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس شرح کو برقرار رکھنے اور صحت عامہ کے تحفظ کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد جاری رکھیں اور اداروں کے ساتھ تعاون کرتے رہیں۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

ایمان مزاری گرفتاری سرگرم کارکن اور شوہر کو عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا

ایمان مزاری گرفتاری: سرگرم کارکن اور شوہر کو عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا

جنوری 23, 2026
پنجاب میں گرمیوں کی تعطیلات میں کمی کا منصوبہ تیار

پنجاب میں گرمیوں کی تعطیلات میں کمی کا منصوبہ تیار

جنوری 23, 2026
پاکستان ہاکی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز شیڈول کنفرم

پاکستان ہاکی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز شیڈول کنفرم

جنوری 23, 2026
OnePlus 15T Specs لیک لانچ سے پہلے بڑی تفصیلات سامنے آگئیں

OnePlus 15T Specs لیک: لانچ سے پہلے بڑی تفصیلات سامنے آگئیں

جنوری 23, 2026
68 ہزار سال پرانی ہینڈ پینٹنگ قدیم ترین غار آرٹ دریافت

68 ہزار سال پرانی ہینڈ پینٹنگ  قدیم ترین غار آرٹ دریافت

جنوری 23, 2026
Forza Horizon 6 کی ریلیز کی تاریخ کنفرم، جاپان کا سب سے بڑا میپ سامنے آ گی

Forza Horizon 6 کی ریلیز کی تاریخ کنفرم، جاپان کا سب سے بڑا میپ سامنے آ گیا

جنوری 23, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

ایمان مزاری گرفتاری سرگرم کارکن اور شوہر کو عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا

ایمان مزاری گرفتاری: سرگرم کارکن اور شوہر کو عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا

جنوری 23, 2026
پنجاب میں گرمیوں کی تعطیلات میں کمی کا منصوبہ تیار

پنجاب میں گرمیوں کی تعطیلات میں کمی کا منصوبہ تیار

جنوری 23, 2026
پاکستان ہاکی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز شیڈول کنفرم

پاکستان ہاکی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز شیڈول کنفرم

جنوری 23, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔