آل پارٹیز کانفرنس دوسری دفعہ ملتوی
آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) جسے پی ڈی ایم نے پاکستان کو درپیش اہم سیکیورٹی اور معاشی چیلنجوں پر بات چیت کے لیے بلایا تھا؛ اس ہفتے دوسری بار ملتوی کر دیا گیا ہے۔
آل پارٹیز کانفرنس کو 7 فروری (آج) کو ہونا تھا۔ تاہم گزشتہ روز ایک ٹویٹ میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کانفرنس کو 9 فروری بروز جمعرات تک کا شیڈول کیا تھا۔ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ میٹنگ کیوں ملتوی کی گئی۔
آل پارٹیز کانفرنس ملتوی کرنے کی وجہ
آج ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ملاقات ایک بار پھر ملتوی کر دی گئی ہے کیونکہ وزیراعظم شہباز شریف بدھ کو ترکی کا دورہ کریں گے۔
ترکی اور شام میں پیر کو ایک خوفناک زلزلہ آیا ہے جس میں 4000 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ان ممالک میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں کیونکہ خیال کیا جا رہا ہے کہ کئی افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
.یہ بھی پڑھیں | پی ٹی آئی رہنما عمران خان کی کال پر عدالتی گرفتاریوں کے لئے تیار
.یہ بھی پڑھیں | عثمان ڈار نے رانا ثناء اللہ کو چیلنج کر دیا
شہباز شریف ترکی سے اظہار تعزیت کریں گے
آج ایک ٹویٹ میں مریم اورنگزیب نے بتایا کہ وزیر اعظم ترک صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات کریں گے اور زلزلے میں جانی نقصان پر اظہار تعزیت کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کے دورہ ترکی کے باعث جمعرات 9 فروری کو بلائی گئی اے پی سی ملتوی کی جا رہی ہے، نئی تاریخ کا اعلان اتحادیوں کی مشاورت سے کیا جائے گا۔
آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا
وزیر اعظم شہباز نے گزشتہ ہفتے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا تھا جسے ملک میں بڑھتے ہوئے سیاسی درجہ حرارت کے درمیان اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا تھا۔
ملاقات کا دعوت نامہ پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو بھی دیا گیا تھا جسے باضابطہ طور پر سابق سپیکر اور وفاقی وزیر سردار ایاز صادق نے پارٹی رہنماؤں پرویز خٹک اور اسد قیصر کو پہنچایا تھا۔
یہ کانفرنس ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب ملک کو دہشت گردی کی کارروائیوں میں اضافے کا سامنا ہے۔