آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کی کامیابی پر جیالوں کا شکریہ ادا کیا
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پیپلز پارٹی کی کامیابی پر جیالوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کارکنوں سے کہا کہ وہ انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے تیار ہوجائیں کیونکہ ایک اور فتح حاصل کرنی ہے۔ وہ انتظار کر رہے ہیں.
ایک بیان میں آصف زرداری نے کہا کہ یہ فتح بھی پیپلز پارٹی پر عوام کے اعتماد کی عکاس ہے اور کارکنان دوسرے مرحلے کے انتخابات کے لیے تیار ہو جائیں کیونکہ ایک اور فتح ان کی منتظر ہے۔
یہ بھی پڑھیں | لاہور ہائیکورٹ: پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت منظور
یہ بھی پڑھیں | عمران خان کے ساتھ رابطہ ہے یا نہیں؟ رمیز راجہ نے جواب دے دیا
انہوں نے مزید کہا کہ پی پی پی عوام کے بلدیاتی مسائل حل کرنے اور اداروں کو بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
یاد رہے کہ سندھ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پیپلرز پارٹی نے کلین سویپ کیا ہے جبکہ باقی جماعتوں نے دھاندلی اور غیر شفافیت کا الزام عائد کیا ہے۔ نواب شاہ میں تحریک لبیک کے کارکنوں نے بھی احتجاج کیا جس کے بعد انکشاف ہوا کہ ٹی ایل پی چئیرین کو کرین کی بجائے کوئی نشان الاٹ کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ، بدنضمی کے مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوئے جبکہ سینکڑوں زخمی ہوئے۔ ایک پولنگ اسٹیشن سے ڈاکو سارا عملہ اغوا کر کے لے گیا جس کو بعد ازاں ڈاکوؤں سے مذاکرات کر کے رہا کروایا گیا۔