سڈنی، آسٹریلیا میں پاکستانی تارکین وطن نے اتوار کو پاکستان کی مسلح افواج کی حمایت میں استحکام پاکستان ریلی کا اہتمام کیا۔
ریلی میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بشمول پیشہ ور افراد، تاجروں اور طلباء نے شرکت کی۔
شرکاء نے 9 مئی کے واقعے کی بھرپور مذمت کی اور قصورواروں کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے معاشرے کے تمام طبقات اور تارکین وطن پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے لیے انتھک محنت کریں۔
یہ بھی پڑھیں | سکھ یاتری گوردوارہ پنجہ صاحب میں بہترین انتظامات پرمطمئن
ریلی کے ارکان نے سیاسی وابستگی سے ہٹ کر پاکستان اور اس کی مسلح افواج کی حمایت کے عزم کا اظہار کیا۔
اس کار ریلی میں 200 کے قریب گاڑیوں نے شرکت کی۔