آرمی چیف کی تقرری کو متنازعہ بنانے کی ضرورت نہیں ہے
پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری کے معاملے کو متنازعہ بنانے کی ضرورت نہیں ہے۔
سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت نے کہا کہ امید ہے کہ جس طرح سے سیاست کی جارہی ہے وہ کامیاب نہیں ہوگی کیونکہ صبر اور برداشت کا جذبہ کمزور ہوتا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں | شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا
یہ بھی پڑھیں | پی ٹی آئی کا 3 ملزمان کے خلاف ایف آئی آر ددج کروانے کے لیے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ
فوج اور عدلیہ دو اہم ترین ادارے
یہ بتاتے ہوئے کہ فوج اور عدلیہ دو اہم ترین ادارے ہیں، سابق وزیراعظم نے کہا کہ آرمی چیف قومی سلامتی کے ضامن ہیں۔
عدلیہ کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے شجاعت نے کہا کہ پوری قوم کو عدلیہ پر اعتماد ہے اور چیف جسٹس آف پاکستان ملک کے سپریم جسٹس ہیں۔
چیف جسٹس کو سیاسی ‘چالوں’ کا شکار نہ بنایا جائے۔