مشہور انسٹینٹ میسجنگ اپلیکیشن واٹس اپ نے اپنے آئی فون صارفین کے لیے نیا فیچر لانچ کر دیا ہے جس کے بعد واٹس ایپ کو فیس لاک یا پاسکوڈ کی مدد سے کھولا جا سکے گا۔ واٹس ایپ اپنی اپلیکیشن میں سیمورٹی فیچرز کی مدد سے دن بہ دن بہتری لا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ آئی فون صارفین کے لیے ایک نئے فیچر کو لانچ کرنے جا رہی ہے۔ واٹس ایپ نے سال کے شروع میں اس فیچر کے متعلق اشارہ دیا تھا تاہم اب اس پر کام کو مکمل کر لیا گیا ہے۔
میٹا کی ذیلی کمپنی واٹس ایپ نے یہ فیچر پہلے صرف بیٹا صارفین کے لئے متعارف کروایا تھا لیکن اب اسے تمام صارفین کے لئے لانچ کر دیا گیا ہے۔
اگر آپ انڈرائڈ صارف ہیں تو پریشان نا ہوں کیونکہ آپ کو یہ فیچر پہلے سے دستیاب ہے۔
یاد رہے کہ میٹا نے اس فیچر کا اعلان اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ کے زریعے کیا ہے۔