آئی فون اور اینڈرائیڈ دونوں اسمارٹ فونز کے دنیا میں اہم مقام رکھتے ہیں اور دونوں کے اپنے فوائد اور نقصانات ہیں۔
آئی فون کے فوائد
سیکورٹی
ایپل کی سیکیورٹی بہت مضبوط ہے کیونکہ یہ ایک انکرپٹڈ سسٹم پر کام کرتا ہے جہاں ایپس کو سخت معیارات پر جانچ پڑتال کے بعد ہی ایپ اسٹور پر اپلوڈ کیا جاتا ہے۔
اپ ڈیٹس
آئی فونز کو پانچ سال تک سافٹ ویئر اپ ڈیٹس ملتے ہیں جو ان کی طویل مدتی کارکردگی کو یقینی بناتے ہیں۔
ایکو سسٹم
ایپل کا ایکو سسٹم بہت مضبوط ہے۔ میک، آئی پیڈ اور ایپل واچ کے ساتھ آسان انٹگریشن آئی فون کے صارفین کے لئے ایک بڑی سہولت ہے۔
قیمت
قیمت کے اعتبار سے عموما آئی فون انڈرائڈ کی نسبت مہنگا ہوتا ہے۔ اگرچہ انڈرائڈ میں بھی بہت مہنگے فون دستیاب ہیں لیکن آئی فون میں سستا فون لینے کا آپشن نہیں ہے۔
اینڈرائیڈ کے فوائد
زیادہ آپشنز
اینڈرائیڈ مختلف کمپنیوں کے ذریعہ بنائے جاتے ہیں جیسے سام سنگ، گوگل، اور ہواوے، جس سے صارفین کے پاس مختلف قیمتوں اور خصوصیات میں انتخاب کا موقع ملتا ہے۔
ایپلیکیشنز
گوگل پلے اسٹور میں زیادہ ایپس موجود ہیں اور صارفین آفیشل اسٹور کے علاوہ بھی ایپس ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔
قیمت
اینڈرائیڈ فونز کی قیمتیں بہت وسیع رینج میں ہوتی ہیں، لہذا بجٹ کے مطابق موبائل فون کا انتخاب کرنا آسان رہتاہے۔
آئی فون یا انڈرائڈ؟
آئی فونز ان لوگوں کے لئے بہترین ہیں جو سیکیورٹی، لمبی اپ ڈیٹس اور مضبوط ایکو سسٹم چاہتے ہیں۔ دوسری جانب، اینڈرائیڈ ان لوگوں کے لئے بہترین ہیں جو مختلف خصوصیات میں سے انتخاب کرنا چاہتے ہیں اور جو زیادہ اختیارات اور ساتی قیمت والے فونز کی تلاش میں ہیں۔
بہر حال، دونوں پلیٹ فارمز کے اپنے فوائد ہیں اور یہ آپ کی مخصوص ضروریات پر منحصر ہے کہ کونسا بہتر ہے۔