اپریل 16 2020: (جنرل رپورٹر) اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے کورونا سے پیدا صورتحال کے باعث پاکستان کو ریلیف دیا ہے- پاکستان کو قرضوں سے متعلق رعایت کا اطلاق یکم مئی دو ہزار بیس سے ہو گا
شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے قرضوں کا اطلاق نا صرف پاکستان بلکہ ستر کے قریب ممالک پر ہو گا- اور یہ ریلیف تمام ممالک کو ایک سال تک کے لئے دیا گیا ہے
اس سے پہلے وزیر اعظم عمران خان نے بھی آئی ایم ایف سے اپیل کی تھی کورونا کے باعث ترقی پذیر ممالک کو ریلیف دیا جائے تا کہ وہ کورونا کا مقابلہ کر سکیں
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ترقی پذیر معیشتوں کو بڑے نقصان کا سامنا ہے اور ہماری معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں- ہمیں آئی ایم ایف سے بہت بڑا ریلیف ملنے کی امید تھی تاہم قرضوں پر ریلیف کا آغاز یکم مئی سے ہو گا
یہاں یہ بات بتاتے چلیں کہ کورونا وائرس نے جہاں دنیا بھر میں تباہی پھیلائی وہاں پاکستان میں بھی اب تک ایک سو سے زائد اموات اور پانچ ہزار سے زائد کیسز ہو چکے ہیں- کورونا کے باعث ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے نتیجے میں بےروزگاری کا طوفان امنڈ آیا ہے- تاہم آئی ایم ایف کا پاکستان سمیت دیگر ترقی پذیر ممالک کو ریلیز دینا ایک اچھا قدم ہے تا کہ ترقی پذیر ممالک خود کو کورونا سے نمٹنے کے لئے تیار کر سکیں